ملتان،08 مئی(اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان میں پہلی جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ویمن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ نمائش میں این ایف سی، بی زیڈ یو،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ویمن یونیورسٹی بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 47 نوجوان باصلاحیت تخلیق کاروں کے فن پارے سجائے گئے تھے ۔ فنون لطیفہ کے مختلف ہنر ایمبس پینٹنگ، آئل اینڈ واٹر پینٹنگ، سرامکس، چارکول پینٹنگ فیبرک پینٹنگ پوسٹر کلر پینٹنگ میں تیار فن پاروں نے دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
ویمن یونیورسٹی کی وائس وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے نمائش کا افتتاح کیا ججز کا پینل آرٹس کالج زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد اختر اور آرٹ ایجوکیٹر مس ندا احمد ہاشمی پر مشتمل تھا نمائش کا اہتمام چیئرپرسن سونیا ناصر اور ارمیشہ انصاری نے کیا۔