سیالکوٹ: 23 مئی (اے پی پی): صدر وویمن ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ وی ایگزیبٹ 2024 کی کامیابی کے بعد سیالکوٹ کی کاروباری خواتین کو ایک نئی شناخت مل گئی ہے،سیالکوٹ کی کاروباری خواتین پاکستان کی معیشت میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں،وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ خواتین کو با اختیار اور خودمختار بنانے میں اہم کردار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی خواتین کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ ابتدا میں 6 خواتین سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کام کا آغاز کیا اور دن رات کی محنت سے وویمن ایوان صنعت و تجارت بھی بنا لیا اور 136 رجسٹرڈ خواتین ہیں جبکہ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں بھی 326 خواتین رجسٹرڈ ہیں.
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کل کاروباری رجسٹرڈ خواتین کی تعداد 500 سے زیادہ ہے،سیالکوٹ 3ٹریلین سے زائد کا زرمبادلہ کمانے والا شہر ہے جس میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ صدر وومین چیمبر نے کہا کہ گمنام اور گمشدہ کاروباری خواتین کی بجائے خود کو ویمن چیمبر میں رجسٹرڈ کروائیں تاکہ خواتین کو مراعات بھی مل سکیں اور کاروبار میں آسانیاں بھی پیدا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کروانے سے خواتین کو مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا،صنعتی پلیٹ فارم مل جائے گا،خواتین کو کاروبار میں آنے والے مسائل کو حل کرنے میں آسانیاں ہوں گی, اس موقع پر صدر وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے چیمبر کا مقصد ہےکہ کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا،پروڈکٹ کو بہتر بنانے کے طریقوں سے آگاہ کرنا،بزنس ویزہ میں سہولت فراہم کرنا ہے،کاروباری خواتین کو حراسمینٹ سے بچانا ہے،کاروباری خواتین کو کمپیٹینٹ اور ماہر بنانے کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کروانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کی خواتین سرجیکل انسٹرومنٹس،فٹبال،گارمنٹس،ٹیکسٹائل،گلوز،شوز،فوڈ آئٹمز،بوتیک،سیلون،سپورٹس وئیر جیسی مصنوعات تیار کر کے اندروں ملک اور بیرون ممالک میں بیچتے ہیں اور پاکستان کی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔
اجلاس میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی خواتین نے اپنا اور اپنے کاروبار کا تعارف کروایا اور وویمن ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے اور سیالکوٹ سے بیروزگاری کے حاتمے،اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں سیالکوٹ کی کاروباری خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی.