پشاور؛ شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا  

25

پشاور، 29مئی(اے پی پی): تھانہ سربند کی حدود اچینی نہر کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اسٹنٹ سب انسپکٹر حاجی اکبر کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی،اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائیں اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔