پلاسٹک بیگز  اور بوتلوں  کی فروخت پر 6جون سے  جرمانے عائد ہوں گے، ڈپٹی کمشنر ملتان

31

ملتان ، 29 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان (ر)کیپٹن رضوان قدیر نے تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کو5جون   کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز اور پلاسٹک کی  بوتلوں کی فروخت  پر  6 جون سے بھاری جرمانے عائد ہوں گے ۔

 ان  خیالات کا اظہار انہوں  نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی حکام کے مشترکہ اجلاس کی صدارت  کے دوران  پلاسٹک بیگز اور بوتلوں  کی فروخت کے خلاف ایکشن کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دیتے  ہوئے  کیا۔اجلاس میں سستی روٹی ،پرائس کنٹرول اور پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر  نے سستی روٹی کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے روزانہ فیلڈ انسپکشن دگنی کی جائے جبکہ تمام ہوٹلوں اور تندورں پر 13 روپے روٹی کے نئے بینرز آویزاں کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک اشیا خوردنوش کی ترسیل میں مڈل مین کا کردار ختم کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور مینو فیکچررز نے پلاسٹک بیگز کا متبادل استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عید الاضحیٰ  کے پیش نظر مصنوعی مہنگائی کے مرتکب عناصر کو حوالات میں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔

 اجلاس میں سستی روٹی ،پرائس کنٹرول اور پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے   بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں  متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔