پنجاب میں مریم نواز فری وائی فائی سروس کا آغاز، سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو کر دیا گیا

8

 

لاہور، 4 مئی (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر  مریم نواز فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ، فری وائی فائی سروس کو 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پر ایکٹو کر دیا گیا ہے ۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی سینٹر نے شہر لاہور میں وائی فائی سروس  فری کر دی،ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی فراہم کر رہے ہیں۔شہری کسی بھی ایمرجنسی میں مریم نواز فری وائی فائی سروس  کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ و واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔شہر بھر میں نصب ہر فری وائے فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازفری وائی فائی سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئےہے، وائی فائی کے ذریعے مختلف ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، وائی فائی کو ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ، وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے،فری وائی فائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک و دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے بھی نہیں ہے۔