صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی سے “باخبر کسان” کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خضر خان کی ملاقات

7

 

لاہور،04 مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی سے  “باخبر کسان” فناٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خضر خان  نے  ہفتہ کو یہاں  زراعت ہاؤس میں ملاقات کی۔  ملاقات میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو،چیف ڈیجیٹل آفیسر عسکری بینک علی نقوی اور کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر انجم علی کے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران  موجود تھے ۔

 سی ای او”باخبر کسان”خضر خان نے اس موقع پر  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری فنانشل و ٹیکنالوجی بسیڈ کمپنی کسانوں کو ایگریکلچر ویلیو چین کی معلومات پر مبنی ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں یو ٹیوب چینل ،موبائل سروس، کال سنٹر اور ایپ کے ذریعے 9لاکھ 65ہزار کسان ہمارے ساتھ رجسٹرد ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے کسانوں کا پروفائل، فارمز کا مکمل ڈیٹا اور کروپ لینڈ ایریا کمپنی کے پاس موجود ہے۔

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت اور “باخبر کسان” کمپنی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے زرعی مداخل،اراضی کی زرخیزی کا تجزیہ اور موسمیاتی پیشن گوئی کے بارے میں کسانوں کو مفید مشورے اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

 وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ دونوں اداروں کا مقصد کسانوں کوسہولیات کی فراہمی اور فصلوں کی بہتر پیداوار کا حصول ہے۔ “باخبر کسان ” اور محکمہ زراعت پنجاب کسانوں کی زرعی مداخل اور دوسری ضرورت پورا کرنے کے لئے بینکوں کے ذریعے قرضوں کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ محکمہ زراعت اور فناٹیک کمپنی کے زرعی ماہرین اور سائنسدان کسانوں کی رہنمائی و مفید مشوروں کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی ایک قابل عمل بزنس ماڈل بنا کر پیش کرے۔