ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

29

قصور، 12 مئی (اے پی پی):نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد عیسیٰ خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔قصور پولیس لائنز آمد کے موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے استقبال کیا‘قصور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی‘ ڈی پی اوقصور نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ ڈی پی اوقصور نے پولیس لائنز کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا اور مناسب احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پروفیشنل ورکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔