کوئٹہ؛ ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور صوبائی وزیرراحیلہ درانی کا مختلف اسکولزکا دورہ

28

 

کوئٹہ، 14 مئی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور صوبائی وزیرراحیلہ درانی نے کوئٹہ کے مختلف  اسکولزکا دورہ کیا۔لوئر کاریز میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری ہائی اسکول کا دورہ کرکےطلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے لوئر کاریز پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ لائبریری کے اسٹاف اور نوجوانوں سے بات چیت کی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریز میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے اور بلوچستان بھر میں منشیات کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔

 نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی آئی ای ٹی کا بھی دورہ کیا اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کے ہمراہ مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔راحیلہ درانی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو ٹیچرز کی استعداد بڑھانے کیلئے  اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صوبائی وزیرِ   راحیلہ درانی کو معیار تعلیم بہتر بنانے کیلیے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کے لئے  صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔