گلگت؛ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے مذمتی ریلی نکالی گئی

26

گلگت،09مئی (اے پی پی): سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کی قیادت میں ایک مذمتی ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دن سیاست کی آڑ میں ریاست کے سینے پر چھرا گھونپنے کی کوشش کی گئی ، 9 مئی کا دن ہماری تاریخ کا  سیاہ ترین دن ہے، مذمت کا لفظ ناکافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے سروں کے تاج ہیں  اور یادگار شہدا پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ شہدا اس ملک کے اصل وارث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو گلگت بلتستان کے محب وطن عوام نے  مسترد کیا تھا ، 9 مئی کو گلگت بلتستان میں ایک کنکر تک نہیں پھینکا گیا ۔انہوں نے کہا کہ  نوجوان انتشار اور سیاست میں فرق کریں ۔