گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے  اجلاس منعقد

42

گلگت,11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے  اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری جواد رفیق ملک ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ایم این اے محمد ادریس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران کو گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئی جی نے امن و امان پر بریفنگ دی ۔