گوجر خان؛ وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب پروگرام  کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی

37

گوجر خان،18 مئی (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام  ستھرا پنجاب کے حوالے سے  گوجر خان میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر محمد عبداللہ تبسم  نے کی ، ریلی  میں  اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ چیف آفیسر بلدیہ گوجرخان اظہر مجید ظفر صدر انجمن تاجران ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سرمد پرنسپل ایم سی بوائز ہائی سکول سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا پرسنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر محمد عبداللہ تبسم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر کے ہر شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے روڈ میپ دیا ہے، عوام سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی اس پروگرام کے حوالے سے حکومتی اداروں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  صوبے میں بہتری لانے کی خواہاں ہیں