لاہور، یکم مئی(اے پی پی): گورنر پنجاپ محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ (پی أیم۔اے) کے 25 رکنی وفد نے صدر پی ایم اے محمد ابوبکر کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد نے گورنر پنجاب کو نوجوانوں کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی۔
گورنر پنجاب نے کمیونٹی کی بہتری کے لیے یوتھ پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ملک کی بڑی أبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان نسل ملک کا۔مستقبل ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا پہلو بہت اہم ہے۔ تعلیم کے ساتھ تربیت سوچ کے صحیح زاویے بناتی ہے. گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں۔ اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنی جاہیئے تاکہ اصلاح ہو سکے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام فلاح کے کاموں میں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔
بعد ازاں وفد نے گورنر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا۔گورنر پنجاب نے یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران کو شاندار کارکردگی دکھانے پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ وزٹ کے اختتام پہ گورنر پنجاب کو یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے اعزازی سووئنیر بھی پیش کیا گیا۔