ملتان 15، جون (اے پی پی):ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان حافظ اُسامہ نے کہا ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کے احکامات کی روشنی میں پی ایچ اے ملتان کے آفیسران اور ملازمین عید کے ایام میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔سیکورٹی گارڈ ز اور مالیوں سمیت دیگر ملازمین پارکوں،چوکوں اور گرین بیلٹس پر فرائض سر انجام دیں گے۔انجینئرنگ برانچ عید کے ایام میں پارکوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ہارٹیکلچر برانچ پارکوں اور گرین بیلٹس پر پودوں کو پانی کی فراہمی اور تزئین و آرائش کے امور سر انجام دیں گے۔آئی ٹی برانچ پارکوں میں سیکورٹی کیمرہ کو فعال رکھنے کے لیئے کام کریں گے اس کے ساتھ ساتھ دیگر برانچز بھی پارکوں میں ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔عید کے تینوں ایام عوام الناس کو پارکوں میں بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔