اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا جس میں رواں سیشن کے دوران آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ پر اراکین سینیٹ نے بحث کی اور اپنی تجاویز و سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی گئیں ۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے گئے۔ سینیٹ کےبعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کا صدارتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔