بجٹ میں تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ قابل تحسین ہے؛ایم این اے کیل داس

15

اسلام آباد،12 جون (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی کیسو مال کیل داس نے کہا ہے کہ پاکستان میں تنخوا دار سب سے زیادہ مسائل بھگت رہا ہے، تنخواہ دار طبقے  کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

 اے پی ہی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے محدود وسائل ہیں ، حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں راشن پانی کی فکر و ان کا احساس کیا جو کہ قابلِ ستائش ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ اضافہ ان کی مشکلات کو کم کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان پیکج کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کا بل آخر فائدہ عام عوام کو پہنچے گا، عوام دوست بجٹ پر حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔