اسلام آباد،12جون (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر نے کہا ہے کہ بجٹ سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہو تی ہیں اور موجودہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بجٹ میں وہ لوگ جو ٹیکس دے رہے ہیں ان پر بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی تجاویز دی گئی ہیں جو ایک احسن اقدام ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ 17 سے 22 گریڈ تک 20 فیصد اضافہ ایک مثبت اقدام ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں متوسط طبقے کے لیے ریلیف کے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔