تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام بورڈ ملازمین کے درمیان کھیلوں کا مقابلہ ،کنٹرولر سائیڈ نے  ہینڈ بال میچ میں سیکرٹری سائیڈ کو 8 گول سے ہرا دیا

37

ملتان ،09 جون (اے پی پی )؛تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام بورڈ ملازمین کے درمیان جاری کھیلوں کے مقابلوں میں کنٹرولر سائیڈ نے  ہینڈ بال میچ میں  سیکرٹری سائیڈ کو 4 کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی آل پنجاب بورڈز ایمپلائز کے چیئرمین ملک نثار تھے۔ کنٹرولر سائیڈ کی طرف سے کپتان افتخار انصاری۔ ارشد راجپوت۔ عبدالغفور ۔عبدالمجید انصاری ۔ عمیر لنگڑیال۔ نذر خان منیس نے بہترین کھیل پیش کیاسیکرٹری سائیڈ کی جانب سے حافظ عبدالقدوس۔ سجاد حسین کپتان ۔ ادیب الرحمان  ارسلان یوسف سجاد شاکر شاہ۔ سلیم فاروق نے متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔۔میچ آفیشلز پینل نعیم اللّٰہ خان اور قیصر رضا ہر مشتمل تھا۔