تمام سیاسی جماعتیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

26

اسلام آباد 23 جون  (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی  ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے   کہا ہے کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے بارے میں سوچنا چاہیے  اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی حمایت کی ہے۔

آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   امیروں کے لگژری آئٹمز پر  ٹیکس کا نفاذ احسن اقدام ہے لیکن دوسری جانب ادویات وغیرہ جیسی اشیا پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔