جوممالک تعلیم پر سرمایہ کاری کرتے ہیں وہی ترقی کرتے ہیں ،رکن قومی اسمبلی محمد ریاض خان قومی اسمبلی میں اظہار خیال

23

اسلام آباد 23 جون  (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی محمد  ریاض خان  نے کہا ہے کہ اکنامک گروتھ اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے جب تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا،  وہ ممالک جو تعلیم پر   سرمایہ کاری  کرتے ہیں وہی ملک ترقی کرتے ہیں انہوں  نے کہا  کہ تمام ڈسٹرکٹس اور صوبوں میں یونیورسٹیز اور  کالجز بنائے جانے چاہیں تا کہ عام آدمی بھی آسانی سے  اپنے بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کر سکے ۔

آج قومی اسمبلی  میں  مالی سال  2024-25کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں  نے بدین کے واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ گورننس،    رول آف  لا اور بزنس کے ماحول کو بہتر کرنا  ہماری ترجیح ہونی چاہیے تاکہ معیشت ترقی کرے اور ملک استحکام کے راستے پر گامزن ہو ۔