حب،01جون (اے پی پی):حب صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری، صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کے ہمراہ پیرکس روڈ حب پہنچ گئے حب بائی پاس کے مقام پر 150 ایکڑ پر مشتمل ماڈرن سبزی منڈی سائٹ کا دورہ کیا- مختص کئے گئے 150 ایکڑ کے حوالے سے حب افسران نے مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری اور صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک کو تفصیلی بریفنگ دی-
حب سبزی منڈی قیام کی منظوری پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا ضلع حب سمیت بلوچستان بھر کے زمینداروں کیلئے تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب بائی پاس پیر کیس روڈ پر مارڈرن سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر حب زمینداروں اور پاکستان پیپلزپارٹی کارکنوں سمیت حب کے علاقائی معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے حب بائی پاس 150 ایکڑ پر قائم کئے جانے والے سبزی منڈی کی زمین کا معائنہ بھی کیا- اس موقع پر میر علی حسن زہری مشیر انڈسٹریز نے کہا کہ حب سبزی منڈی کے قیام کے لئے جلد کام شروع کیا جائے گا حب سبزی منڈی کا قیام زراعت سے وابستہ افراد کے لئے بہت فائدہ مند ہوگا، اس کے قیام سے نہ صرف ضلع حب بلکہ کوسٹل بیلٹ و مکران کو بھی فائدہ ہوگا۔











