رحیم یارخان، 05 جون (اے پی پی):عالمی یوم ماحولیات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگہی واک کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر خرم پرویزنے واک کی قیادت کی ڈپٹی کمشنر نے آگہی پمفلٹس اور ماحول دوست تھیلے شہریوں میں تقسیم کئے۔ڈی سی آفس سے شروع ہونے والی آگہی واک سٹی سنٹر چوک پر اختتام پذیر ہوئی،اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) محمد اشرف صالح،ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ریاست علی کی واک میں شرکت،:ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عامر رحمانی، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری اصغر واک میں شریک عالمی یوم ماحولیات کو ضلعی انتظامیہ پلاسٹک تھیلوں کا استعمال روکنے کے لئے منا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق ماحولیاتی آلودگی دور حاضر کا سب سے سنگین مسئلہ ہے۔پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ تمام ادارے، سول سوسائٹی موحولیاتی آلودگی اور شاپنگ بیگ استعمال کے خاتمے کے لئے عوام میں آگہی پیدا کریں۔پلاسٹک کی اشیاء، گاڑیوں، انڈسٹریز کا دھواں و دیگر گیسز ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔ خرم پرویز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شہری حکومتی ہدایات پر عمل اوراپنے حصے کا درخت لگائیں۔