اسلام آباد۔14جون (اے پی پی): سینیٹر عمر فاروق پٹرولیم کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ سینیٹر میر دوستین ڈومکی نے ان کانام تجویز کیا جبکہ سینیٹر قرہ العین مری نے ان کے نام کی تائید کی۔ اراکین کی جانب سے بھرپور اعتماد پر نو منتخب چیئرمین کمیٹی نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔











