سینیٹر محمد ہمایوں مہمند کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین منتخب

38

اسلامآباد ۲۱ جون (اے پی پی):سینیٹر محمد ہمایوں مہمند کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔

ان کا نام بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر پرویز رشید نے تائید کی۔ سینیٹر محمد ہمایوں مہمند نے کہا کہ تمام اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی یہ کوشش ہو گی کہ ایسے اقدامات اٹھائے جس سے بہتری لائی جا سکے۔