ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پولیو کی خصوصی پولیو مہم کا 3 جون سے آغاز

12

ملتان، 01 جون ) اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا 3 روزہ مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر قطرے پلائے جائیں گے اور کہا محکمہ صحت کی جانب سے 4 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انہوں نے کہا پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا وسیم حامد سندھو نے کہا تمام ہسپتالوں ،ڈسپینسری، بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کیمپ قائم کئے جائیں گے اور کہا پولیو مہم کے دوران معلومات و شکایت کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔