عید الاضحیٰ کی آمد، قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کی اشیا کی خرید و فروخت جاری

88

اسلام آباد،11جون (اے پی پی): عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اول تو  جانوروں کو پسند کرنا اور پھر بھاؤ تاؤ   کر کے مناسب داموں میں خریدنا ہی ایک بڑا مرحلہ ہے لیکن وہ خوش قسمت خریدار جو یہ مشکل ترین مرحلہ طے کرنے میں  کامیاب ٹھہرے وہ اب ان جانوروں کو سجانے سنوارنے کی فکر میں ہیں ۔

 بڑے تو عید کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے اچھے سے اچھے جانور خریدنے کے لیے پرجوش ہیں ہی لیکن انہیں سجانے کے لیے بچوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اسی لیے جانوروں کی سجاوٹ کی اشیا کے سٹالز پر بھی خریداروں کا  خاصا رش نظر آرہا ہے ۔

 گھنگھرو، رنگ برنگی مالا ئیں ، جھومر اور دیگر آرایشی سامان سے سجے یہ جانور عید قربان کی رونقوں میں اضافہ کرتے ہوئے لوگوں کی خوشی کا بھی خوبصورت اظہار ہیں۔