لاہور، 28 جون (اے پی پی): قازقستان کے سفیر یرزہان کستفین نے کمشنر آفس لاہور کا دورہِ کیا، کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قازقستان کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ قونصل جنرل قازقستان ہاوس لاہور راو خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سفیر قازقستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاہور آکر بہت خوشی ہوتی ہے۔لاہور خوبصورت شہر ہے۔ قازقستان اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں۔قازقستان کے سفیر نے کہا کہ تجارت و تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں اور کامرس سنٹرز کے دورے کیے ہیں۔ قازقستان اور پنجاب کی یونیورسٹیز کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے۔سفیر قازقستان نے کہا کہ قازقستان کےشہر ترکستان میں تاریخ کے پہلے صوفیانہ نظام کے بانی خواجہ احمد یساوی کا مقبرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور اور ترکستان کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بڑھ رہا ہے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور تاریخی و قدیم شہر اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔لاہور کی ثقافت۔تاریخ۔سیاحت۔ادب کو عالمی سطح پر پر نمایاں مقام حاصل ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں و تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو بہت وسعت ملے گی۔۔کمشنر لاہور نے لاہور میں ترقیاتی۔ تجارتی۔ثقافتی سرگرمیوں اور ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا۔
انھوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مظبوط تعاون کیلئے باہمی رابطے کو سرگرم رکھیں گے۔کمشنر لاہور نے عزت مآب یرزہان کستفین کو عالمگیری دروازہ شاہی قلعہ کا سووینیر پیش کیا۔