قصور؛ گورنرپنجاب ملک محمداحمدخاں کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس

14

قصور،8جون (اے پی پی): گورنرپنجاب ملک محمداحمدخاں کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈی پی او نے ضلع میں امن وامان کے قیام، چوری وڈکیتی پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ایجو کیشن، ہیلتھ،زراعت،ایری گیشن،واپڈا، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب حکومت کے دیگر اقدمات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

 قائمقام گورنرپنجاب ملک محمداحمدخاں نے کہا کہ یہ فورم عوام کے مسائل متعلقہ محکموں تک لانے اور انہیں عوامی امنگوں کیمطابق حل کرنے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ضلعی،صوبائی اوروفاقی محکمے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی میں مربوط کوآرڈینیشن کے ذریعے بھرپور محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

قائمقام گورنرپنجاب نے کہا کہ حکومت کی بہترین گورننس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے،مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام الناس تک پہنچانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مزید متحرک ہو کر کام کریں، عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار پر ہرگز سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

اس موقع پر کنوینئر کمیٹی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتاری کیساتھ مکمل کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔