قومی اسمبلی میں  بجٹ 2024-25  پر عام بحث کے دوسرے  دن کی کارروائی کا آغاز

14

اسلام آباد،21 جون(اے پی پی): قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25  پر عام بحث کے دوسرے  دن کی کارروائی کا آغاز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ  کی زیر صدارت  ہوا ، کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک  سے ہوا جس کے بعد ممبر قومی اسملبی فاروق ستار نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے  لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کرنے  اور   برآمدات کو بڑھانے کے اقدامات کرنے  پر زور دیا  اور کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کراچی میں پانی کے مسائل کے حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔