ملتان،21 جون(اے پی پی):سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب میں صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ، جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ سمیت پیپلز لائرز فورم کے وکلاءنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پرصدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء برادری بی بی محترمہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا اعزاز محترمہ کو جاتا ہے ۔
خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان نے سب سے زیادہ جانی قربانیاں دیں، آمریت کا مقابلہ کیا اور پاکستان میں ترقی کے لئے جدو جہد جاری رکھی ۔











