قومی اسمبلی میں 34 ہزار 555 ارب 57 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کے لازمی اخراجات کی تفصیل پیش کر دی گئی

13

اسلام آباد،25جون  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں 34 ہزار 555 ارب 57 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کے لازمی اخراجات (غیر تصویبی اخراجات) کی تفصیل پیش کر دی گئی۔

   منگل کو قومی اسمبلی میں دستور کے آرٹیکل 82 کی شق ون کے تحت غیر تصویبی اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی جس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بیرونی ترقیاتی قرضے اور ایڈوانسز کی مد میں 617 ارب روپے، غیر ملکی قرضہ جات کے مصارف کی مد میں 1038 ارب 60 کروڑ روپے، غیر ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے 4989 ارب 96 کروڑ روپے، قلیل المیعاد بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 29 کروڑ 50 لاکھ، ملکی قرضہ جات کے مصارف کیلئے 8736 ارب 39 کروڑ روپے، ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے 19050 ارب3 کروڑ روپے جبکہ گرانٹس، اعانتیں اور متفرق اخراجات کیلئے 47 ارب ، قومی اسمبلی کیلئے 7 ارب 29 کروڑ، سینیٹ کیلئے 5 ارب 17 کروڑ، سپریم کورٹ کیلئے 4 ارب 40 کروڑ، اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 1 ارب 87 کروڑ، الیکشن کیلئے 9 ارب 63 کروڑ، وفاقی محتسب کیلئے ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔