قومی اسمبلی نے نیشنل ہائی ویزاتھارٹی، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

30

 

اسلام آباد،10جون(اے پی پی):قومی اسمبلی نے  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ترمیمی بل 2024 اور پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے ۔

پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر امین الحق نے اس حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعدوزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بل قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، ایوان کی جانب سے اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بل میں عقیل ملک کی طرف سے ترامیم پیش کی گئیں جس کی وزیرقانون نے مخالفت نہیں کی،بعدازاں  ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔

 رکن قومی اسمبلی بلال اظہرکیانی نے پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل  کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعدوزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بل قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، ایوان کی جانب سے اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بل میں رکن قومی اسمبلی  عقیل ملک کی طرف سے پیش کردہ  ترامیم  کی وزیرقانون نے مخالفت نہیں کی۔ بعدازاں  ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایوان کی کارروائی بدھ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دی۔