مری، 06 جون(اے پی پی):ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے درخت کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس سے موسمیاتی تبدیلی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں زیتون کے درخت کی پیداوار جہاں انسانی زندگی کے لئے انتہائی مفید ھے وہاں آج کے دور میں وہ ایک بڑے بزنس کی شکل اختیار کرگیا ہے،نئی نسل کو چاہئے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے زیتون کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں ایسے پودے روز گار اور ثواب کا ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر کوہسار یونیورسٹی مری میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر سیدحبیب علی بخاری نےکیا۔سیمنار سے نامور۔ریسرچر اور سکالرز نے بھی خطاب کیا اس موقع پرانوائر مینٹل فیکلٹی کے طلبہ وطالبات نے ایک ایکسپو کا انعقاد بھی کیا جس میں طلباء وطا لبات نے تجرباتی طور پر شعور کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے جس کو مہمان شرکاء نے بے حد سراہا۔سیمنار میں طلباء وطالبات کے علاوہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں،شہریوں اور خواتین نے شرکت کی۔