مالی سال 2023-24 میں آئی ٹی کے برآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ

19

اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): مالی سال 2023-24 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے برآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ ہوا،آئی ٹی برآمدات کے زرمبادلہ  339 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.283 بلین ڈالر ہو گئے۔ آئی سی ٹی سیکٹر کی برآمدات تمام سروسز میں سب سے زیادہ ہیں،اس شعبے میں 1.996 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا،جو تمام برآمدی سروسز میں سب سے زیادہ 87.43 ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 1.723 بلین امریکی ڈالر کا سرپلس ہوا تھا۔پاکستان میں مقیم فری لانسرز نےرواں مالی سال  (جولائی تا مارچ) کے دوران 350.15 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں زرمبادلہ کمایا۔