ماڈل بازار کے سامنےسے تمام تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

21

ساہیوال، 12 جون (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ماڈل بازار کے سامنےسے تمام تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کر دی، یہ ہدایت صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی جو تجاوزات کی وجہ سے خریداری میں مشکلات کا شکار تھے۔ وہ یہاں اپنے دفترمیں پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور چیف آفیسر اشفاق احمد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ کمشنر نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے پیش نظر شہر میں سیوریج پائپ ڈالنے کا کام روک دیں اور کھودی گئی سڑکوں کی مرمت پر توجہ دیں تاکہ عید سے قبل تمام سڑکوں کو بحال کیا جاسکے۔ انہوں نے چیف آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ شہر کے کوڑے کرکٹ کو اٹھانے کے لئے ٹرانسفر سٹیشنز کی جگہوں کا تعین جلد کیا جائے۔