ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور ای خدمت مرکز کا دورہ

83

ملتان ،12 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور ای خدمت مرکز کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہمی کی انسپکشن کی اور بریفنگ ل۔ی ڈپٹی کمشنر کا شہریوں کی سہولت کیلئے کاونٹرز کی تعداد بڑھانے اور موثر سروس کا حکم بھی دیا اور کہا عوام کو سرخ فیتہ کلچر کے بجائے عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا ای خدمت مرکز اور اراضی ریکارڈ سنٹر بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وسیم حامد سندھو نے کہا ایک چھت تلے 26 سے زائد سروسز ای خدمت مرکز میں فراہم کی جارہی ہیں اور کہا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور مشترکہ کھیوٹوں کی تقسیم کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔