مری،18جون(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام سے منائی گئی۔
گردو نواح کے علاقوں میں قربان گاہوں پر عوام کارش ایک میلے کا منظر پیش کررہاتھا عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت جانوروں کو ذبح کرکے خودہی گوشت تیار کیااور مستحق افراد میں تقسیم کیا ۔