ملتان،11 جون(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا عید الاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جنرل بس سٹینڈ اور ٹرمینلز کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں سے ملاقات کی اور کرایہ نامے چیک کئے۔انہوں نے کہا زائد کرایے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹ کمپنی کا آفس سربمہر اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور کہا عید ایام میں ضلعی حکام کی ٹیمیں سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔وسیم حامد سندھو نے کہا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات مسافروں تک ہر صورت پہنچائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے ٹرانسپورٹ سسٹم اور کرایوں پر بریفننگ دی۔