ملتان؛ ریسکیو 1122 کیجانب سے سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقیں

27

ملتان، 27 جون (اے پی پی ): ریسکیو 1122 اور ضلعی محکوموں کیجانب سے دریائے چناب ہیڈ محمد والا پر سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقیں کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور بریفننگ لی۔انہوں نے ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ دیکھا اور سٹالز کی انسپکشن بھی کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں ۔ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،پولیس سمیت تمام ادارے ایمرجنسی ریسپانس کیلئے مکمل مہارت حاصل رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں تاہم انتظامیہ کی تیاری مکمل ہے۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حفاظتی بندوں پر تجاوزات آپریشن کرکے لوگوں کی نقل مکانی کا پلان بھی تیار ہے اور کامیاب فرضی مشقوں پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  فرضی مشقوں میں تیراکی،طبی امداد،پریڈ اور سرچ آپریشن اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار ،ایمرجنسی آفسیر محمد بلال سمیت ضلعی حکام بھی موجود تھے۔