ملتان ؛ کمشنر مریم خان کا مویشی منڈیوں ،سیل پوائنٹس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ

20

ملتان، 12 جون (اے پی پی ): کمشنر مریم خان  نے  مویشی منڈی میں سیل پوائنٹس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے  ہنگامی  دورہ کیا،انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو بھی تھے۔

 کمشنر مریم خان کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں 22 منڈیاں، سیل پوائنٹس کے انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ فلاحی تنظیمیں جمع کر سکتی ہیں اور تمام عارضی سیل پوائنٹس شہری حدود سے باہر قائم کئے گئے ہیں ۔

 کمشنر نے کہا شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر سخت پابندی عائد ہے ، بزرگ افراد اور بچوں کو منڈیوں میں لانے سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں۔

 ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے کہا چچڑ مار سپرے کیلئے لائیو سٹاک کا ڈیسک انٹری پوائنٹ پر قائم کیا گیا ہے ، سیکورٹی کیلئے پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ، فاطمہ جناح ہاوسنگ سوسائٹی میں قائم عارضی منڈی میں کسی قسم کی فیس نہیں لی جارہی ۔انہوں نے  کہا کہ  منڈیاں مکمل فعال،بیوپاری یکم ذی الحج سے مویشی لے آئے تھے۔