اسلام آباد۔21جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی ارشدعبداللہ ووہرہ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام جماعتوں کومیثاق معیشت پرمل کربیٹھنا ہوگا کیونکہ یہی ملک کی ترقی اور استحکام کا راستہ ہے ۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ارشدعبداللہ ووہرہ نے ٹیکس اصلاحات پر زور دیا اور کہا کہ غیردستاویزی معیشت کو براہ ٹیکس نیٹ میں لانے سے ملکی معیشت کوبہتربنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں مزید ریلیف دینے پر زور دیا اور کہا کہ تنخواہ دارطبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دے رہاہے اسے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے اس کے علاوہ انہوں نے بجٹ میں زراعت اور نئی صنعتوں کیلئے مزید سہولیات کا بھی مطالبہ کیا ۔











