ملک شاہ گورگیج، قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے چیئرمین منتخب

20

اسلام آباد،27 جون(اے پی پی ):ملک شاہ گورگیج ، قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی خالد حسین مگسی نے ملک شاہ گورگیج کا نام تجویز کیا جبکہ دیگر ممبران نے  ملک شاہ گورگیج کے نام کی تائید کی۔

چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا۔کمیٹی ممبران نے ملک شاہ گورگیج کو نارکوٹکس کنٹرول کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔