وزیراعظم نے بجٹ سیشن کے ہر اجلاس میں خود شرکت کا فیصلہ کیا ہے ، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کا ایوان زیریں میں اظہار خیال

45

اسلام آباد۔21جون  (اے پی پی):  قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ  وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے بجٹ سیشن کے ہر اجلاس میں خود شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے تمام  وزراء کوبھی ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے ، آج بھی وزیراعظم اجلاس میں آئے تھے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25 ۔ 2024  کے وفاقی بجٹ پر عام بحث  کے دوران اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی سنجیدگی کااندازہ اس بات سے لگانا چاہئے کہ اپوزیشن لیڈر کی پوری تقریر وزیرخزانہ نے خود سنی ہے۔