پشاور،17 جون (اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔
وزیر اعلی نے عید الاضحٰی کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی۔سٹی مئیر ڈی آئی خان عمر امین گنڈاپور اور دیگر نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلی نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔