ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے عید قربان کے دوسرے روز بھی گرینڈ صفائی آپریشن کااغاز

27

ملتان، 18 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر دوسرے روز بھی علی الصبح گرینڈ صفائی آپریشن کااغاز کیا گیا آلائشوں کی صفائی کیلئے علی الصبح بھاری مشینری ،لوڈر رکشے اور ڈمپر فیلڈ میں اتار دیے گئے اور شہر میں قائم عارضی ٹرانسفر سٹیشنوں سے فوری آلائشوں کی لینڈ فل سائٹس پر خندقوں میں منتقلی شروع کر دی چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کا شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ،صفائی صورتحال کی چیکنگ کی گئی شاہد یعقوب نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پہلے روز 8 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو محفوظ انداز میں دفن کیا گیا ہے اور کہا شہریوں تعفن سے بچانا اور صاف ماحول کی فراہمی ترجیح ہے اور انہوں نے کہا عید قربان کے پہلے روز 5 سو سے زائد شکایات کا ریکارڈ مدت میں ازالہ کیا گیا ہے اور کہا سپیشل برانچ اور 1139 پر موصول صفائی شکایات کو بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیا گیا ہے سی ای اونے کہا عید کے دوسرے روز رات 10 بجے تک تمام ٹرانسفر سٹیشنوں کو آلائشوں سے مکمل کلیئر کرینگے۔