پاکستان آرمی کی جانب سے ضلع رحیم یار خان  میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

25

رحیم یارخان، 04 جون(اے پی پی):پاکستان آرمی کی جانب سے ضلع رحیم یار خان  میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے متعدد افراد کا مفت علاج کیا اور دوائیں فراہم کیں،فری میڈیکل کیمپس میں پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز نے بھی مریضوں کے مفت علاج میں معاونت کی پرائمری ماڈل پبلک سکول ہیڈ قاسم والہ،رحیم یار خان میں لگائے مفت میڈیکل کیمپ میں کثیر تعداد میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔فری میڈیکل میں فرسٹ ایڈ،ای سی جی، ویکسینیشن،او ٹی، ڈیٹینشن روم،فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات مہیا کی گئیں،عوام نے پاک فوج کے اقدام  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔