پاکستان اور چین کے   درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

43

بیجنگ،07جون  (اے پی پی):پاکستان اور چین نے  صنعت، توانائی ،زراعت، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صحت، ٹیلی ویژن، فلم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔

 دستخطوں کی تقریب  وزیراعظم محمدشہباز شریف اور چین  کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان عظیم عوامی ہال میں وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم  محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ  بھی موجود تھے۔