اسلام آباد،11 جون(اے پی پی): پاکستان بیت المال کو مال سال 2023-24 کے دوران ضرورت مندوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے 7.67 بلین روپے فراہم کیے گئے۔
بدھ کو جاری اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان بیت المال (پی بی ایم) کو مالی سال 2024 کے دوران 7.67 بلین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر 4.32 ارب روپے مختلف بنیادی منصوبوں اور اسکیموں کے لیے جولائی تا مارچ کے دوران استعمال کیے گئے۔ان میں کوکلیئر امپلانٹس کی تنصیب کے لیے 1.5 ملین روپے میں مدد فراہم کی گئی، جبکہ معذور شخص کو وہیل چیئرز اور ہنر مند کارکنوں میں سلائی مشینیں فراہم کرنے کا تصور کیا ہے۔دو یا دو سے زیادہ خصوصی (معذور) بچے رکھنے والے خاندان کو “خصوصی خاندان” قرار دیا گیا ہے۔
پی بی ایم نے مالی سال 2024 کے دوران ملک بھر میں 1.75 ارب روپے کی رقم تقسیم کی۔سکولز فار ری ہیبلیٹیشن آف چائلڈ لیبر (SRCLs) کے لیے مالی سال 2024 کے دوران 422.78 ملین روپے تقسیم کیے گئے۔ مالی سال 2024 کے لیے 272.0 ملین روپے کی رقم خواتین کو بااختیار بنانے کے مراکز (WECs) کے لیے استعمال کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کے لیے قائم کیے گئے پاکستان سویٹ ہومز (PSHs) پر 645.89 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اندراج شدہ بزرگ شہریوں (60 سال سے اوپر) کے لیے اولڈ ہومز قائم کیے گئے ہیں، جہاں انہیں مفت میں بورڈنگ/رہائش، کھانا، اور طبی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے 8.04 ملین روپے کی رقم استعمال کی گئی ہےجبکہ بیت المال شیلٹر ہومز کے لیے 137.82 ملین روپے کی رقم استعمال کی گئی ہے۔پی بی ایم روٹی سب کے لیے کی مد میں 28.06 ملین روپے استعمال کیے گئے ہیں۔