اسلام آباد،12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون تھری میں جناح ہسپتال (فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ۔II ) کی تعمیر کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے300 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 9913.730 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک پہلے سے جاری اس منصوبہ کے لئے2400 ملین روپے کے فنڈز کا اجرامتوقع ہے۔ یہ منصوبہ قومی وسائل سے مکمل کیاجائےگا جس کے لئے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران 300 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔