پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پبلسٹی فیس نیلامی کا انعقاد

22

 

ملتان۔ 06 جون (اے پی پی):پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام جمعرات کے روز پبلسٹی فیس نیلامی 25-2024ء  کا انعقاد کیا گیا، ضابطہ خان نے 22 کروڑ کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ حاصل کر لیا۔

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی اور کمشنر آ فس کے نمائندے بھی  اس نیلامی میں موجود تھے۔

 قاسم قریشی نے 21کروڑ 99لاکھ کی بولی دی تاہم ضابطہ خان نے 22کروڑ کی بولی دے کر ٹھیکہ حاصل کیا۔  ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے اس موقع پر کہا کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ خوش آئند ہے۔ اس سلسلے میں  بھرپور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ادارے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے بھی مسائل حل ہوں اور ادارہ مزید مستحکم ہو ۔