چنیوٹ،17 جون (اے پی پی ): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصلیوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔154 سے زائد مساجد،کھلے میدانوں میں لوگ نماز عیدالاضحی ادا کر رہے ہیں۔ضلع بھر کے 154 زائد مقامات پر فرزند توحید نے نما ز عید ادا کی۔عید کا بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ،۔ تاریخی بادشاہی مسجد، تبلیغی مرکز،لائبریری پارک،اسلامیہ کالج گراونڈ،مسجد سعد ابی وقاص،مسجد بوہڑ والی،مدرسہ فتح العلوم،مدرسہ اشرف العلوم،مدرسہ درالعلوم لمدینہ،مرکز فیضان مدینہ،جامعہ مسجد فاروقیہ،مدرسہ صاحب الزمان،امام بارگاہ قصر زین العابدین میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے عید کی نماز اپنے آبائی شہر چنیوٹ کی مرکزی عید گاہ میں ادا کی۔نماز عید کے بعد وفاقی وزیر عوام میں گھل مل گئے اور انکو عید کی مبارکباد دی۔
علماء کرام نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قربانی عظیم عبادت حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال قربانی ہے عیدقرباں کی خوشیوں میں غرباکوا پنے ساتھ شامل کریں انسانیت کی فلاح عاجزی وانکساری میں ہے۔ کہ قربانی سنت ابراہیمی ہے ہر مسلمان میں ہرقسم کی قربانی کاجذبہ ہو نا چاہیئے اس موقع پر غریب و نادار لو گوں کو اپنی خوشیوں میں ہر صورت شامل کر یں یہ بھی قربانی ہے۔عید کی خوشیوں میں اپنے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں اور خصوصی دعا کریں۔ امت کو توحید و ختم نبوت اور اسوہ صحابہ کرام پر عمل کر نا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اسلام سلامتی امن و آشتی کا دین ہے اور ہمیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔نماز کے بعد عالم اسلام کی حفاظت کشمیر،فلسطین اور ملک پاکستان کی سلامتی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گی۔۔نماز عید کے بعد عوام ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک با د دی۔پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ نماز عید کے اہم اجتماعات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گے تھے اور ایلیٹ فورس کی نفری تعینات تھی۔